بچوں کو خدا کا یقین دلانے کیلئے ماں نے کار کھمبے سے ٹکرادی

نورکروس: امریکی ریاست جارجیا میں ماں نے اپنے کم سن بچوں کو خدا کا یقین دلانے کےلیے اپنی کار کھمبے سے ٹکرادی، پولیس نے ماں کو جیل بھیج کر بچے دادا دادی کے حوالے کردیئے۔جارجین ٹریفک پولیس نے نصب کردہ کیمرے سے دیکھا کہ 25 سالہ ایک خاتون بکاری وارن نے اپنی گاڑی سیدھی چلانے کے بجائے اچانک ایک کنکریٹ سے بنے کھمبے سے ٹکرادی۔ گاڑی میں ماں کے ساتھ 5 اور 7 سالہ دو بچے بھی موجود تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔پولیس فوٹیج دیکھ کر فوراً پہنچی اور خاتون سے باز پرس کی تو جواب میں خاتون نے بتایا کہ کار کی ٹکر دانستہ طور پر تھی اور اس نے کھمبے کو ایک خاص ارادے کے تحت ٹکر ماری جس کا مقصد بچوں کو یقین دلانا تھا کہ خدا حقیقت میں موجود ہے اور اگر ہم اس پر یقین رکھیں تو وہ ہماری حفاظت کرتا ہے۔
اس موقع پر بچوں کے بیانات سے بھی خاتون کے بیان کی تصدیق ہوگئی۔ خاتون نے گاڑی ٹکرانے سے قبل بچوں کو ہدایت دے کر سیٹ بیلٹس بندھوائیں اور اس کے بعد بچوں کو بتاتے ہوئے پول کو ٹکر دے ماری تھی۔خاتون کے اس بیان پر پولیس نے انہیں جائے حادثہ سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور بچوں کو ان کے دادا دادی کے حوالے کردیا۔ خاتون پر بچوں کی حفاظت نہ کرنے کی فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ ان کی ضمانت کے عوض 22 ہزار ڈالر کی رقم متعین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پر شاعر اور صحافی گرفتار

نئی وہلی: بھارت میں شاعر اور صحافی نے مودی کو آئینہ دکھایا تو سرکار برا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے