مشرف نے وطن واپس آنا ہوتا تو بھاگتے ہی کیوں؟، مریم نواز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بزدل ہیں جبکہ ہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جیسے لوگ بزدل ہیں جبکہ ہم یہاں دلیری سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ہسپتال میں نہیں چھپے، مشرف نے وطن واپس آنا ہوتا تو بھاگتے ہی کیوں، سیاست دانوں اور مشرف جیسوں میں فرق پتہ لگنا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی، ایک گواہ تو بتائیں جس نے کٹہرے میں آ کر کہا ہو کہ 5000 کی کرپشن ہوئی، کیا سات ماہ سے کیس چل رہا ہے کسی گواہ نے ہمارے خلاف بیان دیا؟۔

یہ بھی پڑھیں

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس افسران کو کاروباری یونٹس و کاروباری مراکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے