دفاع وطن کیلیے مسلح افواج کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم

راولپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یقین دلایا ہے کہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا جب کہ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے مسلح افواج کی قربانیوں خصوصا شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے اور انہیں شکست دینے کے لیے مسلح افواج کی تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے