شقی القلب باپ نے چار معصوم بچوں کو کلہاڑی سے قتل کرڈالا

سرائے عالمگیر کے تھانہ صدر کے علاقے میں ظالم باپ نے اپنے چار بچوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر کے علاقے تھانہ صدر میں شقی القلب باپ نے اپنے 4 ننھے بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میں سائیں جمعہ کے ڈیرے پر پیش آیا۔ ملزم ایوب کو آلہ قتل کلہاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقتولین میں 12 سالہ آمنہ، 10 سالہ نادیہ، 8 سالہ عیشا اور تین سالہ ذیشان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قاتل کی ذہنی کیفیت مشکوک لگتی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ہیر میں ایک گھر میں تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں بچوں کی والدہ اور اس کے دوست کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے