اویس مظفر نے کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا،

ڈاکٹر عاصم نے آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا جب کہ سندھ کا وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وہ وزیراعلیٰ بن گئے تھے۔

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی زیر حراست تفتیش کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اویس مظفر نے کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا جب کہ سندھ کا وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وہ وزیراعلیٰ بن گئے تھے، اس کے علاوہ زمینوں کی کرپشن میں بھی اویس مظفر شامل تھے۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ایک بار مجھے میرے ساتھی ڈاکٹر نے بتایا کہ 600 روپے والی ویکسین ایک ہزار میں خریدی گئی ہیں جس پر میں نے آصف زرداری کو ویکسین مہنگی خریدنے اور اویس مظفر کے دیگر معاملات کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹپی کو کہیں وہ انسانی جانوں سے نہ کھیلے جس پر ٹپی نے مجھے دھمکی دی اور کہا ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے اور کہا کہ میرے خلاف باتیں کرنا اور شکایتیں کرنا چھوڑ دو۔

یہ بھی پڑھیں

نیا بینچ تشکیل, دینے کے لیے, معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا, دیا

نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

کراچی: جسٹس محمد سلیم جیسر نے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی اور دیگر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے