پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، عمران خان

بنی گالہ: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے جس بھی منصوبے کو ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ آڈٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بےضابطگیاں سامنے آئیں، آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبراً دبا دیئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں “گڈ گورننس” کی حقیقت سمجھنے کے لیے یہ کافی ہے، پنجاب حکومت کے جس بھی منصوبے کو ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس افسران کو کاروباری یونٹس و کاروباری مراکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے