پانچویں جماعت کی طالبہ سے تین افراد کی بدفعلی ، ہوس بجھانے کے بعد کیا دردناک حرکت کی؟ پورا ملک ہل کر رہ گیا

بھارتی ریاست آسام میں ایک کم سن بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا۔انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق آسام کے وسطی ضلع ناگاؤں میں گاؤں دھانیا بھیٹی لالونگ کی رہائشی پانچویں جماعت کی طالبہ کو 3 ملزمان نے اس کے گھر میں اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔واقعے کے وقت بچی اپنے گھر میں اکیلی تھی، اسے شدید زخمی حالت میں ناگاؤں کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پر شاعر اور صحافی گرفتار

نئی وہلی: بھارت میں شاعر اور صحافی نے مودی کو آئینہ دکھایا تو سرکار برا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے