انتقام یا قہر خداوندی، مکھیوں کا جنازے پر حملہ، 16 افراد زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

نماز جنازہ پر شہد کی مکھیوں کا حملہ بھگدڑ مچ گئی۔ مکھیوں کے کاٹنے سے 16افراد زخمی ہو گئے جن میں 8شدید زخمیوں مشتاق احمد 65 سالہ، محمد اشفاق 42 سالہ، محمد نعیم 40سالہ، زین18سالہ، اسحاق 62سالہ، افتخار 50سالہ چاند 40سالہ اور چھ سالہ بچی عیشاءفا طمہ کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا۔بیکری مالک اللہ دتہ کی میت جب جنازہ کے لئے ٹینکی گراﺅنڈ میں لائی گئی تو شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا اور ایک گھنٹہ بعد میت کو اٹھا کر دوسری جگہ لے جا کر جنازہ پڑھایا گیا۔ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے مو قع پر20 افراد کو فر سٹ ایڈ دی اور 16کو ہسپتال پہنچایا جن میں 8کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے