انتہائی معروف بھارتی اداکارہ کیساتھ جنسی زیادتی، یہ کون ہیں؟ جان کر پاکستانی بھی افسوس میں ڈوب جائیں گے

نئی دہلی: بھارت میں آئے روز لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ معروف خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں اور اب بھارت کی ایسی معروف ترین اداکارہ نے ریپ کا مقدمہ درج کرا دیا ہے جو کروڑوں دلوں کی دھڑکن سمجھی جاتی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لیجنڈ اداکارہ زینت امان نے جوہو پولیس سٹیشن میں ایک بزنس مین کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد جمعرات کی شب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور آج اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

رواں سال ہی زینت امان کی ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا تھا کہ ایک بزنس مین نے زینت امان کا مالی اور جسمانی طور پر فائدہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ایک بزنس مین نے انہیں کہا تھا کہ وہ پراپرٹی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کریں۔ زینت امان نے اس شخص پر اندھا اعتماد کیا جیسا کہ وہ ماضی میں اپنے مرد دوستوں پر کرتی آئی ہیں۔ اور اپنی ساری جمع پونجی اس شخص کے ہاتھ میں دیدی۔ جس کے بعد ان کے پاس کچھ سوائے ایک گھر کے کچھ نہیں بچا۔

زینت امان کو جب یہ احساس ہوا کہ ان کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا ہے تو انہوں نے ممبئی پولیس کے ایک اعلیٰ افسر سے رابطہ کیا جنہوں نے باقاعدہ مقدمہ درج کرانے کو کہا۔ زینت امان اب ایک طویل لڑائی لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ وہ تمام نہیں تو کم از کم اپنے کچھ اثاثہ جات واپس حاصل کر سکیں۔ پولیس نے انہیں رقم کی واپسی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے