گھر میں تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا

لاہور: ہیر کے علاقے میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔لاہور کے علاقے ہیر میں ایک گھر میں تین بچوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ مقتولین میں 10 سالہ زین، 6 سالہ کنیز فاطمہ اور 4 سالہ ابراہیم شامل ہیں۔ اس لرزہ خیز کے وقت گھر میں ان کی ماں موجود تھی اور مبینہ طور پر اسی نے بچوں کو قتل کیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو بچوں کی لاشیں ملیں اور ان کی ماں زخمی حالت میں تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ تینوں بچوں کو گلا دبا کر جان سے مارا گیا۔ خاتون کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ مطلقہ ہے اور اس نے قتل کا الزام اپنے کسی دوست پر عائد کیا۔ تاہم پولیس کے مطابق ماں ذہنی مریضہ معلوم ہوتی ہے اور اسی نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو مارا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گھر قیصر امین باجوہ نامی شخص کی ملکیت ہے جو گھر میں موجود نہیں ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پولیس نے قتل کے الزام میں بچوں کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹرو بس کرایہ پالیسی کا الٹا اثر پڑنے لگا

میٹرو بس کرایہ پالیسی کا الٹا اثر پڑنے لگا

اسلام آباد: میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد یومیہ 20 ہزار جب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے