” اس دن مجھے ایسا لگا جیسے کسی نے ۔۔۔ “ رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتی تصاویر پر ماہرہ خان نے بالآخر ایک عرصے بعد خاموشی توڑ دی

لاہور: بالی ووڈ فلم” رئیس“ سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نیو یارک میں سگریٹ پینے والی تصاویر منظر عام آنے کے بعد پہلی دفعہ اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تصاویر کو اپنی نجی زندگی میں دخل اندازی اور پرائیویسی کی ”خلاف ورزی “محسوس کرتی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی امریکی شہر نیویارک میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پہلی دفعہ انہوں نے ان تصاویر کے حوالے سے ایک ٹی وی شو پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا ان کے کیریئر میں پہلی دفعہ ہوا کہ وہ اس طرح کے تنازعہ کی زد میں آئی ہوں۔یہ ان کے لیے بہت ہی حیرانگی کا باعث تھاکہ ان کی نجی زندگی کے لمحات کی تصویر لے کر اسے منفی پراپیگینڈا کے لیے استعمال کیا گیا اورانہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اپنی ذاتی زندگی کے معاملات میں دخل اندازی اور ”خلاف ورزی“محسوس کرتی ہیں۔یاد رہے کہ یہ تصاویر گزشتہ سال یکم ستمبر کو منظر عام پر آئیں ۔

ہمسفر ڈرامہ کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ان کے لیے بہت ہی خوفناک بات تھی کیونکہ پاکستان میں انہیں بہت ہی پیار ملا ہے اور ان کے مداحوں نے ہمیشہ ان کی ترقی کےلئے دعائیں کی ہیں اور پیار کے ساتھ ساتھ ان کو عزت و احترام سے بھی نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تصاویر میں بہت کچھ ایسا تھا جو ان کے مداحوں کے لیے ناگواری کا باعث بنا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا وہ نہیں جانتی تھیں کہ لوگ ان کو ایسا نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔”اس وقت جی ہاں، ایمانداری سے کہا جائے تو یہ پاگل پن تھاکیونکہ یہ کچھ دیر تک جاری رہا … یہ پاگل پن تھا، یہ مضحکہ خیز تھا“ ۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی فلم ”رئیس“ جو کہ پاکستان میں ریلیز نہیں ہوئی اس کے بارے میں بہت زیادہ پرجوش تھیں کہ یہ فلم کہیں ریلیز ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان میں ضرور ہونی چاہیے کیونکہ وہ اس فلم کو اپنے بیٹے اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنا چاہتی تھیں۔ خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ خان کی فلم رئیس پاکستان میں ریلیز نہیں ہو سکی تھی لیکن ماہرہ خان ایسا سمجھتی ہیں کہ فلم کی ریلیز کسی بھی وجہ سے رکنی نہیں چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے