پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹر

پاکستان کی پہلی مخنث ماڈل کا اعزاز تو کامی سد کے پاس موجود ہے، جو ان دنوں اپنی آنے والی پہلی فلم ’سات دن محبت ان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تاہم اب ملکی تاریخ میں پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹر بھی سامنے آگئی۔

جی ہاں، ماویہ ملک نامی خواجہ سرا کو پاکستانی نیوز چینل ’کوہ نور‘ نے نیوز کاسٹر کے طور پر بھرتی کیا ہے۔

مایہ ملک کے نام سے فیس بک پیج کے مطابق انہوں نے کیریئر کی ابتداء ماڈلنگ سے کی۔

ملک میں پہلی بار خواجہ سرا کو اتنی اہم ذمہ داری دیے جانے پر کئی لوگوں نے نیوز چینل کے اس قدم کی تعریف کی ہے، جب کہ درجنوں افراد نے ماویہ ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل جہاں کامی سد نے پہلی خواجہ سرا ماڈل کا اعزاز حاصل کیا، وہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسے افراد کے لیے 2017 میں خصوصی پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

اسی طرح گزشتہ برس ہونے والی مردم شماری میں بھی پہلی بار انہیں الگ سے شمار کیا گیا، جس کے مطابق ملک میں خواجہ سرا افراد کی تعداد محض 10 ہزار 418 ہے۔

مخنث افراد کے حقوق کے لیے سپریم کورٹ نے ان کے لیے خصوصی شناختی کارڈ بھی جارنے کا حکم دیا، جب کہ حکومت نے سرکاری نوکریوں میں ان کے لیے مخصوص کوٹا بھی مختص کر رکھا ہے۔

پاکستان میں کچھ سرکاری محکموں نے بھی مخنث افراد کو بھرتی کر رکھا ہے، جب کہ گزشتہ چند سال میں ان افراد نے فیشن، انٹرٹینمنٹ، میڈیا و بزنس جیسے شعبوں کا رخ بھی کیا ہے۔

ماریہ ملک کوہ نور نیوز چینل پر خبریں پڑھتی ہیں اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر وہ چینل پر خبریں پڑھتی نظر آئیں۔

کوہ نور نیوز نے 23 مارچ کو ماویہ ملک کو پہلی خواجہ سرا کی حیثیت میں بطور نیوز کاسٹر بھرتی کرنے کی پوسٹ بھی شیئر کی۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر بھی صحافیوں و دیگر افراد نے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے