فیصل آباد میں پولیس مقابلے کے دوران اہلکارشہید، دوڈاکوہلاک

فیصل آباد: محمد پورہ نڑوالا روڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکارشہید جب کہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق فیصل آباد میں محمد پورہ نڑوالا روڈ کے قریب گلی نمبر9 میں ڈاکو موبائل کمپنی کے ٹاورسے بیٹریاں چوری کررہے تھے کہ پولیس کودیکھتے ہی ڈاکؤوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شفقت علی شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے لاشوں اورزخمی اہلکارکو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں پولیس کوتعینات کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے