چینی حکومت کا امریکہ کو جوابی وار ،چین درآمد کی جانے والی مصنوعات پر تین ارب ڈالر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

چائنہ کی حکومت نے امریکہ کی طرف سے چین سے درآمد شدہ سٹیل اور الومینیم پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے رد عمل میں امریکی سے چین درآمد کی جانے والی مصنوعات پر تین ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خزانہ سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے چین درآمد کی جانے والی ایک سو اٹھائیس اقسام کی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔اس میں سے ایک سو بیس اقسام کی اشیاء اور مصنوعات جن میں پھل، خشک میوا، شراب ، بغیر جوڑ کی ٹیوبیں اور دیگر اشیا شامل ہیں اور جن کی کل مالیت ستانوے کروڑ ڈالر بنتی ہے ان پر چین پندرہ فیصد ڈیوٹی وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ گوشت اور ری سائیکل الیومینیم پر چین نے پچیس فیصد ڈیوٹی وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔چین کے سرکاری خبررساں اداروں میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی طرف سے شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر چین سے درآمد کی جانے والے سٹیل اور الومینیم پر پچیس اور دس فیصد ڈیوٹی عائد کر رہا ہے۔چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اگر چین اور امریکہ کس تجاری معاہدے پر نہیں پہنچتے تو چین پہلے مرحلے میں مصنوعات کی ایک فہرست میں شامل اشیا پر ڈیوٹیاں عائد کرے گا اور دوسرے مرحلے میں امریکہ کی طرف سے عائد کردہ ڈیوٹیوں کے مالی اثرات کا مکمل طور پر اندازہ لگانے کے بعد مزید اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پچاس ارب ڈالر کی ڈیوٹیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ آج ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے 60 ارب ڈالر تک کی درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2 ماہ میں 58 فیصد تک کمی

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2 ماہ میں 58 فیصد تک کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق جولائی اور اگست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے