پہلی بار یوم پاکستان کی پریڈ میں بھارتی فوجی افسران اور سفارتکاروں کی شرکت

اسلام آباد: 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ میں سینئر بھارتی فوجی افسران اور سفارت کاروں نے شرکت کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر آجے بیساریا اور ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کی ہے۔ اسلام آباد میں آج ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں پہلی مرتبہ بھارتی سفارتی اہلکاروں نے شرکت کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی دفاعی اتاشی سنجے وشواس راو اور بھارتی ہائی کمشنر آجے بیساریا نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارت کاروں کو یوم پریڈ میں شرکت کی دعوت پاک فوج کی جانب سے دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سفارت کاروں کو پاکستان ڈے پریڈ میں شرکت کے دعوت دے کر بھارت کو پیغام بھجوایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکسان ایک یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کی دعوت دیکر ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس افسران کو کاروباری یونٹس و کاروباری مراکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے