بالی وڈ اداکارہ ارمیلا ماٹنڈکر کی 10 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی

بالی وڈ فلم ‘رنگیلا’ اور اس کے گانے سے مشہور ہونے والی خوبرو اداکارہ ارمیلا ماٹنڈکر 10 سال بعد سلور اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ ارمیلا اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب فلمیں کر چکی ہیں جن میں ‘رنگیلا’، ‘جانم سمجھا کرو’، ‘خوبصورت’، ‘ہم تم پر مرتے ہیں’ اور ‘جدائی’ شامل ہیں۔

اداکارہ ارمیلا شادی کے بعد بڑی اسکرین پر کم ہی نظر آئیں، لیکن اب مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے اور وہ جلد ہی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

ارمیلا ماٹنڈکر نے آج اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ فلم ‘بلیک میل’ کے ایک آئٹم سونگ ’بے وفا بیوٹی عشق میں چیٹنگ کر گئی‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم کے آئٹم سونگ میں ارمیلا کے انتخاب کے حوالے سے ڈائریکٹر ابھینے دیو کا کہنا ہے کہ ارمیلا ایک بہترین اداکارہ ہیں، وہ کوئی آئٹم گرل نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اس گانے میں بہترین پرفارمنس دیں گی۔

انہوں نے پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے کے لیے ارمیلا پرفیکٹ ڈانسر ہیں اور ان کی 10 سال کے طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی سب کو بے حد پسند آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے