فیروز خان کی شادی، حمیمہ ملک نے پرائیویسی کی درخواست کردی

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک کے بھائی و اداکار فیروز خان رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ حمائمہ ملک نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور پرائیویسی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ مداحوں سے اپنے بھائی کی شادی کے لیے دعا کی درخواست بھی کردی۔

انہوں نے لکھا کہ فیروز خان کی شادی ایک مکمل طور پر فیملی ایونٹ ہوگی، جس میں وہ پرائیویسی کو ترجیح دینا چاہتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے گزارش کی کہ شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کیا جائے ۔

حمائمہ ملک نے مداحوں کی نیک تمناؤں اور محبت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیروز خان کی نئی زندگی کی شروعات اور ان کی فیملی کے لیے دعا کریں۔ واضح رہے کہ فیروز خان کی شادی 30 مارچ جبکہ ولیمے کی تقریب 3 اپریل کو منعقد ہوگی، ان کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘

’ آپ یہ چاہ رہے تھے کہ میں اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈانس شروع کردوں؟‘

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے