ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشتگردی ادارے نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ڈیرہ ریجن نے پکہ ملانہ اور جھوک گاڑی میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں قاری عبدالرزاق ولد اللہ وسایا سکنہ پکہ ملانہ ڈیرہ اسماعیل خان، شاہنواز ولد امام بخش سکنہ جھوک گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان، عبدالرشید ولد ساون سکنہ جھوک گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان ایک کالعدم تنظیم کے ہائی پروفائل دشتگردوں کو مختلف قسم کی سہولیات، قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ مہیا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جس میں گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال: ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما چترال کے دورافتادہ علاقے بروغل میں کھویو نامی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے