پرتگال اور آئس لینڈ میچ برابر

فرانس میں جاری یورو کپ فٹبال 2016 میں پرتگال اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ہے۔

پہلے ہاف کے اختتام پر پرتگال کو آئس لینڈ پر ایک صفر سے برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف شروع ہونے کے چند ہی منٹ بعد آئس لینڈ کے بیخکربراجنیسن گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں ایک دوسرے پر بازی لینے کی کوشش کی لیکن پہلے ہاف کے 30 منٹ تک دونوں ٹیموں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

آئس لینڈ کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے جارحانہ انداز برقرار رکھا اور 31 منٹ پرانھوں نے نینی کے لیے ایک موو بنائی اور نینی نے پہلے گول نہایت عمدہ پاس پر بہت اچھی فنش سے کیا۔

اس طرح پہلے ہاف کے اختتام پر پرتگال کو آئس لینڈ پر ایک گول کی سبقت حاصل تھی۔

آئس لینڈ کی ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں آئس کی لینڈ نے گول کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

آئس لینڈ کے جانب سے میچ میں واحد گول بیخکربراجنیسن نے کیا جبکہ پرتگال کی جانب سے گول نینی نے کیا۔

میچ کے دوران سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے