جماعت اسلامی کی عجیب پالیسی، چیئرمین سینیٹ کیلئے ن لیگ کو ووٹ، اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کو سپورٹ کا اعلان

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی ویسے تو تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے اور پانامہ کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دلوانے کا کریڈٹ بھی لیتی ہے لیکن چیئرمین سینیٹ کیلئے اس جماعت نے نون لیگ کو سپورٹ کرکے سب کو حیران کردیا تھا لیکن اب ایک مرتبہ پھر قلابازی کھاتے ہوئے تحریک انصاف کی گود میں جا گری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد امیدوار سینیٹر اعظم سواتی نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد سراج الحق نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلیے تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس افسران کو کاروباری یونٹس و کاروباری مراکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے