آئین کی بالادستی کیلئے سب کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہوں، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم، ایٹمی دھماکے، کراچی کا امن بحال کرنے والا عدالت میں بیٹھا ہے اور ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا تو کسی ادارے سے کچھ لینا دینا نہیں، کارکردگی کے باوجود ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے، سارا معاملہ ہی کالا لگتا ہے جبکہ عوام نے نہ یہ فیصلہ مانا اور نہ ہی مانیں گے۔

نوازشریف نے کہا کہ ہرشعبے میں فرق صاف نظرآرہا ہے، 2013 اور آج کی معیشت میں زمین آسمان کا فرق ہے، لوڈ شیڈنگ ختم، ایٹمی دھماکے، کراچی کا امن بحال کرنے والا عدالت میں بیٹھا ہے اور ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ واجد ضیاء مشرف کو ملنے کے لیے کئی گھنٹے تک چک شہزاد کھڑے رہتے تھے، اقامہ کو بنیاد بنا کر پہلے وزارت عظمیٰ پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا اور اب اسی فیصلے کو بنیاد بنا کرتاحیات نااہل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ کسی قسم کی کرپشن کا الزام ثابت ہوا نہ سامنے آیا، ضمنی ریفرنس دائرکرنے کے مقصد پر سوالیہ نشان ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی، پنجاب اور پشاور دیکھ لیں، فرق صاف ظاہر ہے، ڈالرکی قیمت 2013 کے بعد کیا تھی اور اب کدھر گئی سب کے سامنے ہے، بلوچستان کی اسمبلی میں تبدیلی لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ نواز شریف نے عمران خان کے جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی تو آگئی ہے، ،عمران خان پہلے مینار پاکستان پر جلسے کرتے تھے اب گلی محلوں میں کرتے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ بلاول بھٹوغلط کہتے ہیں کہ (ن) لیگ چارٹرآف ڈیموکریسی سے پیچھے ہٹی، چارٹرآف ڈیموکریسی کے بعد جو این آراو کیا گیا اس نے نقصان پہنچایا۔ نواز شریف نے پیپلز پارٹی سے متعلق کہا کہ پیپلزپارٹی کے حالیہ کردار کی وجہ سے ان سے بہت مایوس ہوا، اس کردار کے بعد نگران وزیراعظم کے حوالے سے پی پی کے ساتھ مشاورت نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

تاجروں و صنعتکاروں کا دباو اور ردعمل کام دکھا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس افسران کو کاروباری یونٹس و کاروباری مراکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے