راﺅ انوار کو اب کراچی لے جانے کے بعد کہاں حراست میں رکھا جائے گا ؟ پتا چل گیا

کراچی: سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی لے جایا جارہاہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں بلکہ عدیل چانڈیو انہیں سپیشل سیل میں منتقل کریں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی پہنچنے پر سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو تفتیشی افسر عدیل چانڈیوں کے حوالے کیا جائے گا جوکہ انہیں سپیشل سیل میں منتقل کریں گے اور ان سے تحقیقات بھی سپیشل سیل میں ہی کی جائیں گی ۔ اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ راﺅ انوار کو کراچی منتقل کرنے کیلئے ابتدائی طور پر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 309 میں بکنگ کروائی گئی تھی تاہم نجی ایئر لائن کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر پی آئی اے کی بکنگ کو کینسل کر دیا گیا اور راﺅ انوار کو شام آٹھ بجے کی کراچی کی فلائٹ میں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپرہائی وے کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

سپرہائی وے کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی: حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے