ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کیخلاف پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر اڑتا دکھائی دے رہا ہے جو کہ 5 سالہ تجربہ کار حکومتی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے بین الاقوامی تجارت میں ادائیگیوں کا توازن بگڑ گیا۔ خام تیل سمیت دیگر اشیاء کی درآمدی اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ چند گھنٹوں میں ملکی قرضوں میں 500 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے مگر تجربہ کار حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت روپے کی قدر کم ہونے کو روکتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جنھوں نے ملک کو اس دلدل میں پھنسایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے