عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار

گجرانوالہ: عمران خان کے دورے کے دوران تحریک انصاف نے پارٹی چئیرمین کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔دورہ گوجرانوالہ کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، پی ٹی آئی یوتھ نے ’بلا‘ فورس تیار کرلی ہے اور جوتا اچھالنے کی کوشش کرنے والوں کو بلے پڑیں گے۔گوجرانوالہ میں کھلاڑیوں نے سرخ اور سبز بلے اٹھا کر عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی یوتھ کے بلا بردار کارکن عمران خان کے گرد حصار بنا کر رکھیں گے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔واضح رہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان آج گوجرانوالہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ 9 مقامات پر ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے