کراچی کنگز نے ناک آؤٹ میچ میں محمد عامر کو کپتان مقرر کردیا

لاہور: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ تھری کے ناک آؤٹ میچ میں محمد عامر کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایلیمنيٹر میچ میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے تاہم کراچی کنگز کی مشکلات ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، سب سے پہلے کپتان عماد وسیم انجری کا شکار ہوئے اور پھر شاہد آفریدی ان فٹ ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے آفریدی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ تیسرے پلے آف سے باہر ہوگئے ہیں۔

کراچی کنگز نے کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی کی انجری کے باعث محمد عامر کو پلے آف کے دوسرے ایلیمنيٹر میچ میں پشاورزلمی کے خلاف کپتان بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے