مجھے بڑی اور پرتعیش شادی پسند ہے ،اگلے سال فلموں سے مختصر وقفہ لوں گی: ماہرہ خان

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مجھے بڑی اور پرتعیش شادی پسند ہے ،اگلے سال فلموں سے مختصر وقفہ لوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین فلم فیسٹیول لندن میں خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ وہ اپنی دوسری شادی پر لاہور یا کراچی میں ایک بڑی شادی کی تقریب کرنا چاہتی ہیں یا صرف اپنے قریبی عزیز اور دوستوں کو بلا کر چھوٹی سی تقریب کرنا چاہتی ہیں؟تو سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ یہ میری شادی ہے اور مجھے بڑی اور پرتعیش شادی پسند ہے، اگر میں دوسری شادی کروں گی تو وہ بہت اچھی تقریب ہوگی۔انہوں نے اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کی دادی کو پسند نہیں تھا کہ وہ فلموں یا ٹی وی میں کام کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

جوکر‘ نئے ریکارڈ بنانے اور کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی

جوکر‘ نئے ریکارڈ بنانے اور کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی

ہولی وڈ: یہ خیال تو پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ ’جوکر‘ نئے ریکارڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے