اقرا عزیز ڈراموں کو ترجیح دینے لگیں، فیشن شوز نظر انداز

کراچی: ٹی وی اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز نے ٹی وی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اداکاری کے اسرار و رموز کی آگاہی کے لئے خصوصی طور پر توجہ دینی شروع کردی ہے او ر آج کل اپنے زیر تکمیل ڈراموں کے سکرپٹس کو بغور مطالعہ کرکے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے ریہرسل پر توجہ دے رہی ہیں اور فیشن انڈسٹری کے ایونٹ اور فیشن شوز کے لئے وقت کم دے رہی ہیں ۔دو برس قبل ڈرامہ میں بہترین پرفارمنس کرنے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پانے والی اقرا عزیز اس وقت ہر نجی چینل کے ڈرامہ میں نظر آرہی ہیں۔

اس حوالے سے اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ ہر فنکارہ کی خواہش ہوتی ہے کہ نت نئے کردار ادا کرے اور اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے ناظرین کو تفریح کے مواقع فراہم کرکے متاثر کرے ۔میری کوشش ہے کہ معیاری ڈراموں میں عمدہ کردار نگاری کرکے اپنے آپ کو بطور فنکارہ منوائوں۔جس میں کسی حد تک کامیاب ہوچکی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے