مادھوری ڈکشٹ نے سری دیوی کی جگہ لے لی

نیو دہلی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ انجہانی سری دیوی کی جگہ کرن جوہر کی فلم میں سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گی۔ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کی موت بالی ووڈ کے لیے یقینی طور پر ایک بڑا دھچکا تھا، بالی وڈ رپورٹس کے مطابق انجہانی سری دیوی کو کرن جوہر اور ساجد نادیاوالا نے اپنی نئی آنے والی فلم میں سنجے دت کے مد مقابل کاسٹ کیا تھا اور فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہونے والی تھی تاہم اچانک سری دیوی کی موت ہوگئی جس کے بعد کرن جوہر فلم ختم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اب فلم میں سری دیوی کا کردار مادھوری ڈکشٹ نبھائیں گی۔ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ اور سری دیوی کی تصویر شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہدایت کار ابھیشیک ورمان کی اگلی فلم سری دیوی کے دل کے بہت قریب تھی تاہم اب والد، خوشی اور میں مادھوری ڈکشٹ کے مشکور ہیں کہ وہ اب ابھیشیک ورما کی اس خوبصورت فلم کا حصہ بن گئی ہیں۔ جھانوی کپور کی پوسٹ کے بعد بھارتی فلم نگری میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ سری دیوی اور سنجے دت کی فلم ’شدت‘ میں اب مادھوری ڈکشٹ سری دیوی کا کردار اداکریں گی، فلم میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں جب کہ اب فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے