مشال قتل کیس، مطلوب ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

مشال قتل کیس کے مطلوب ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔مردان کے ڈپٹی پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ملزم صابر مایار گذشتہ 11 ماہ سے مفرور تھا۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ کیس کے دوسرے مطلوب ملزم اسد کی گرفتاری کےلئے کارروائیاں جاری ہیں۔یاد رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں جرنلزم کے طالب علم 23 سالہ مشال خان کو گذشتہ برس 13 اپریل کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر فائرنگ اور تشدد کرکے ابدی نیند سلادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

ڈیرہ اسمٰعیل: شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین کے قریب امپرووائسڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے