عمران خان کا عام انتخابات میں سپیکر ایاز صادق کے مقابلے میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کاعام انتخابات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے مقابلے میں الیکشن نہ لڑ نے کا فیصلہ جبکہ پارٹی قائدین نے عمران خان کو الیکشن لڑ نے کا بھی مشورہ دیدیا۔تحر یک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان عام انتخابات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے مقابلے میں الیکشن لڑ نے کی بجائے ڈیفنس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کر چکے ہیں جبکہ سپیکر ایاز صادق کے مقابلے میں کسی اور پارٹی کوالیکشن لڑوایا جائیگا۔عمران خان کو اب بھی بعض قائدین مشورہ دے رہے ہیں کہ آپ کو اپنے آبائی حلقے سے الیکشن لڑ نا چاہیے تاہم اس حوالے سے عمران خان ابھی تک خاموش ہے اور امکان ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ تحر یک انصاف کے پار لیمانی بورڈ میں رواں ماہ ہی کیے جانے کا قومی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے