کراچی میں آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور فائرنگ سے ہلاک

کراچی: ناگن چورنگی کے قریب آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کا ڈرائیور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 50 سالہ مرزا شاہ نواز بیگ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتول پر تین گولیاں چلائیں جس میں سے دو ڈرائیور کو لگیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتول کا موبائل یا کوئی دوسری قیمتی چیز لے کر نہیں گئے لیکن جائے وقوعہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملزمان نے مقتول کو بلا کر قتل کیا ہے۔ دوسری جانب قائد آباد میں پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے