مسلم لیگ نون کا ناراض سینئر پارٹی ممبرز کو منانے کا اصولی فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ناراض سینیئر پارٹی ممبرز کو منانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کو مزید فعال کرنے اور پارٹی کے اندر چھوٹے موٹے اختلافات کو جڑ سے ختم کرنے کی غرض سے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے نئی حکمت عملی طے کرلی ہے، اس ضمن میں جہاں شہباز شریف کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس تیزی سے جاری ہیں اور وہ نہ صرف پارٹی کے اہم عہدیداران سے ملاقاتوں کے سلسلے کو بڑھا رہے ہیں بلکہ عوام میں مسلم لیگ (ن) کی شہرت کو مزید بہتر بنانے پر بھی کاربند ہیں۔ دوسری جانب اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ پارٹی کے بعض سینیئر راہنما جو کہ کسی بھی وجہ سے ناراض ہیں، ان کو راضی کیا جائے، جس کے لئے قائد نواز شریف بذات خود متحرک ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے