پاکستان کے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں، آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور ریاستی اداروں میں محاذ آرائی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، نواز لیگ کو لوٹے گئے قومی خزانے کا حساب ہر حال میں دینا ہوگا، مستحکم ریاست کے قیام کیلئے ایوان کی بالادستی انتہائی ضروری ہے، تمام آئینی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، عدل و انصاف کے حصول اور قانون کی حاکمیت سمیت مختلف امور میں پاکستان کے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں، ان مشکلات سے چھٹکارا قانون سازی کے بغیر ممکن نہیں، پارلیمنٹ کا مقصد صرف سیاسی شخصیات و جماعتوں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں بلکہ عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق قوانین کا اجراء بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ خدام ارم محمود آباد نمبر 4 میں ندائے وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لیں گے، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ہم سے رابطے جاری ہیں، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین پر جوتا اچھالنے کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قائدین سے نظریاتی اختلافات کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جلسے، جلوس یا مختلف تقاریب میں انہیں اس طرح تضحیک کا نشانہ بنایا جائے، یہ عمل جمہوری روایت کے منافی ہے، جو کسی بھی سیاسی کارکن کا شعار نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر آئمہ مساجد، مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، ملی تنظیمات کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا علیم رحمانی، مولانا غلام علی عارفی، مولانا نثار احمد فردوسی، مولانا شیخ حسن مطہری نے بھی اظہار خیال کیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصر حسینی، ظہیر حیدر زیدی، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ صادق جعفری، میر تقی ظفر، علامہ مبشر حسن، احسن عباس رضوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے