سائرہ اور شہروز کے رقص کی ویڈیو مداحوں میں مقبول

پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ اداکارہ اور سابق وی جے سائرہ شہروز کی جوڑی سب کی پسندیدہ ہے اور مداح ان کی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

فی الوقت سائرہ اور شہروز اپنے کزن جمال شیخ کی شادی میں مصروف ہی اور صرف وہی نہیں شہروز کے ماموں اور مشہور اداکار جاوید شیخ، ان کے بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ بھی اس شادی کے ہنگاموں میں کھوئے ہیں۔

ایک طرف یہ خاندان جہاں خوب انجوائے کر رہا ہے وہیں اس موقع پر لی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں پسند کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کی بادشاہی مسجد میں شہروز کے کزن جمال شیخ کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں سب نے خوب تصاویر بنائیں۔

جب کہ شام میں مہندی کے فنکشن میں سب نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

لاہور کی بادشاہی مسجد میں شیخ خاندان کی دلہا دلہن کے ساتھ ایک تصویر—.انسٹاگرام فوٹو

سائرہ اور شہروز سے لے کر شہزاد شیخ اور مومل شیخ نے بھی اس موقع پر ڈانس کیا اور مہندی کی تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔

سائرہ شہروز نے مہندی کی تقریب کے لیے دھانی رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا، وہیں مومل شیخ نے سرخ رنگ کی پیپلم شرٹ زیب تن کی۔

سائرہ شہروز خوبصورت لہنگے میں—.انسٹاگرام فوٹو

دونوں ہی اداکارائیں اس موقع پر نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ شہزاد شیخ اور شہروز نے روایتی شلوار قمیض پر واسکٹ زیب تن کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے