انجلینا جولی کی چوتھی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

لاس اینجلس: معروف ہالی ووڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنیوالی ہیں۔ میگزین ’’لائف سٹائل‘‘نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کیلئے بچوں سمیت امریکہ سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

دوسری طرف معروف شوبز نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی اداکارہ انجلینا جولی ارب پتی برطانوی شخص سے نہیں بلکہ امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈ سے شادی کریں گی۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے خبر کی تصدیق کیلئے اداکارہ سے رابطے کی کوشش کی تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم شوبز نشریاتی ادارے ’’گوسپ کاپ‘‘نے انجلینا جولی کی چوتھی شادی کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ شادی کا نہیں سوچ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے