برطانوی سفارتکاروں کوضرور بے دخل کیاجائے گا، روس نے خطرناک اعلان کردیا

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہاہے کہ ادلے کے بدلے میں برطانوی سفارت کاروں کو یقینی طور پر بیدخل کر دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں سرگئی لاوروف نے کہاکہ یہ فیصلہ بہت جلد کیا جا رہا ہے،سابق روسی جاسوس پر اعصاب مفلوج کرنے والے زہر کے حملے کا الزام لگا کر برطانیہ بریگزٹ کی پریشان حال صورت کو چھپانا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مَے نے 14 مارچ کو 2 درجن کے قریب روسی سفارتکاروں کو بیدخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا امریکا سے بات چیت سے انکار

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا امریکا سے بات چیت سے انکار

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے کسی بھی سطح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے