بھارت میں ہراساں کیے جانے کا معاملہ، پاکستانی ہائی کمشنر وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کیے جانے کے معاملے پروزارت خارجہ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نئی دلی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 271 کے ذریعے شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں پاکستانی سفارتی اہل کاروں کو 7 مارچ سے ہراساں کیا جارہا ہے جب کہ ہائی کمیشن عملے کے اہل خانہ کو بھی تنگ کیا جاتا ہے، نئی دلی میں پاکستانی سفارتی عملے کا باہر نکلنا مشکل ہوگیا، لوگ بلاوجہ گاڑیاں روک کر کھڑے ہوجاتے ہیں جب کہ شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشاورت کے لئے بلایا گیا ہے اورپاکستانی حکام سے مشاورت کے بعد میڈیا سے بات ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے نئی دلی میں تعینات پاکستانی سفارتی اہل کاروں اور ان کے اہل خانہ کوہراساں کیا جارہا ہے، پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارتی وزارت خارجہ کی طرف کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، ایسے حالات میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو فوری طور پر واپس پاکستان بلایا گیا ہے جب کہ ترجمان دفترخارجہ واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان اپنے سفارت کاروں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی بلز میں رعایت ختم کرنے کے معاملے پر ٹیکسٹائل ملز مالکان اور حکومت کے درمیان تنازع

بجلی بلز میں رعایت ختم کرنے کے معاملے پر ٹیکسٹائل ملز مالکان اور حکومت کے درمیان تنازع

لاہور: آل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وزیر اعظم عمران خان کو خط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے