امیتابھ کا انوکھا انداز انٹرنیٹ پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن بڑھاپے کے باوجود اپنی نئی عمر میں ایسا کردار ادا کر رہے ہیں جسے دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، بگ بی نے اپنے تصویر شیئر کی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ’’بگ بی ‘‘27 سال بعد معروف ساتھی اداکار رشی کپور کے ساتھ نئی آنے والی فلم ’’102 ناٹ آوٹ ‘‘ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

دونوں مقبول اداکاروں کے مداح طویل عرصے بعد سکرین پر نامور فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔لیجنڈری اداکار کی جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی وہ دراصل ایک گانے کے دوران رقص کی ہے، امیتابھ بچن ریپ گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔فلم کی خاص بات یہ ہے اس میں امیتابھ اداکاری کے ساتھ گلوکاری اور رقص کے جوہر بھی دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جوش ملیح آبادی کی رندی و بے باکی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

جوش ملیح آبادی کی رندی و بے باکی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

اپنے ایک خط میں انھوں نے جوش کو سخت انداز میں مخاطب کیا ہےفراق نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے