رمضان میں دہشت گردی کاخدشہ صوبوں کو الرٹ جاری

وزارت داخلہ نے رمضان المبارک میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر تمام صوبوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپ لیجا نے دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے، دہشت گردی کےلیے بڑی رہائشی عمارتوں یا کمپلکس کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، دہشت گرد اسلحہ کے ساتھ ٹارگٹڈ ایریا کے قریب پہنچ چکے ہیں اس لیے تمام صوبے اپنی فورسز کو الرٹ کردیں۔

محکمہ داخلہ نے تمام صوبوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ سیکیورٹی مزید سخت کردیں تاکہ دہشت گردوں کو کامیاب ہونے کا موقع نہ مل سکے

یہ بھی پڑھیں

یکم جولائی, سے, گیس کی, قیمتوں میں 200 فیصد ,اضافہ, کرنے کا فیصلہ

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کیلیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے