”میر ی زندگی میں بس یہ دو ہی خواہشات تھیں ایک جلدی سے میری شادی ہو جائے اور ۔۔۔“ ماہرہ خان نے وہ بات کہہ دی کہ سن کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

اسلام آباد: اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ ان کی دو ہی بڑی خواہشات تھیں ایک یہ کہ وہ جلدی سے شادی کر لیں اور دوسری خواہش شارخ خان سے فلم میں کام کرنے کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان آج کل برطانیہ میں ہیں جہاں انہوں نے 20 ویں یوکے ایشین فلم فیسٹویل میں شرکت کی ، اس موقع پر انہیں فلموں اور سماجی خدمات کے عوض ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کے دوران اپنی دو بڑی خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب وہ 10 سال کی ہوئیں تو ان کی سب سے بڑی خواہش تھی کہ وہ بھی جلد سے جلد شادی کرلیں، کیوں کہ اس وقت ان کے تمام کزنز کی شادیاں ہو رہی تھیں، جس میں وہ بڑے مزے لیتے ہوئے نظر آئے اور انہیں لگا کہ شادی کرنا زندگی کا سب سے بڑا مزا ہے۔انہوں نے اپنی دوسری خواہش بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

جوکر‘ نئے ریکارڈ بنانے اور کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی

جوکر‘ نئے ریکارڈ بنانے اور کئی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی

ہولی وڈ: یہ خیال تو پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ ’جوکر‘ نئے ریکارڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے