افغانستان سے ایک اور حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار شہید

خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کا 1 اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں سرحد پار سے نامعلوم دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر مارٹر کا گولہ فائر کیا جس کے نتیجے میں اہلکار حنیف خان شہید ہوگیا۔ واقعے بارے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ پاکستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقوں میں مختلف شدت پسند تنظیموں کی موجودگی کا خود افغان حکومت اور امریکہ نے بھی اعتراف کیا ہے جہاں امریکہ کی جانب سے وقتاََ فوقتاََ ڈرون حملے بھی کئے گئے جن میں اہم کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ دوسری جانب افغان سرحدی علاقوں سے سکیورٹی فورسز اور امن لشکر کے مورچوں پر بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخواکابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے

خیبرپختونخواکابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے

پشاور:خیبرپختونخواکابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ محمود خان کریں گے،اجلاس میں جوینائیل قانون کے تحت خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے