رادھیکا آپٹے نے غیراخلاقی حرکت پر ساتھی اداکار کو تھپڑ رسید کردیا، فلمی ستارے سیخ پا ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’پیڈ مین‘ میں ایکشن ہیرو اکشے کمار کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی رادھیکا آپٹے نے ساتھی اداکار کو تھپڑ رسید کردیا۔ بھارت میں آئے روز خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اداکارائیں بھی اس سے محفوظ نہیں جب کہ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی سماجی مسائل پر بننے والی فلم ’پیڈمین‘ میں ان کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رادھیکا آپٹے نے بھی جنسی ہراسانی سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رادھیکا آپٹے نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ تامل فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں سیٹ پر موجود تھیں جہاں تامل انڈسٹری کے معروف اداکار نے اپنے پاؤں سے غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی جس پر میں خود پر قابو نہیں رکھ سکی اور ساتھی اداکار کو تھپڑ دے مارا۔

واضح رہے کہ 32 سالہ اداکاری رادھیکا آپتے نے اپنی ایکٹنگ کا سفر ٹھیٹر سے شروع کیا اور اپنے کیریئر میں متعدد شارٹ فلم اور ویب سیریز میں بھی کام کیا اور وہ بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا جادو جگا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ علی عباسی

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے