بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا انکشاف،2ملزمان زیر حراست

گوجرانوالہ میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنانے کاانکشاف ہواجبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی شناخت راشد اور طارق شاہ بتائی جارہی ہے جہنیں حراست میں لے کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ،رپورٹس کے مطابق راشد ویڈیو سنیٹر کا مالک ہے جبکہ طارق شاہ جعلی پیر ہے جن کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس اورحساس اداروں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی رابطہ کرلیا ہے اور ان سے اس حوالے سے معلومات شئیر کی جارہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے