رائیونڈ دھماکے کی زمہ داری دہشتگرد گروہ نے قبول کرلی، خودکش حملہ آور کا تعلق کہاں سے تھا، جان کر آپ کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیںگے

رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کے قریب خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 35 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ کی ذمہ داری تبلیغی جماعت کے ہی مبینہ ساتھیوں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ کالعدم تنظیم کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان کے استشہادی مجاہد یعقوب غازی نے آج عشاء کے بعد لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر حملہ کیا، یہ کارروائی پنجاب میں ہمارے بے شمار ساتھیوں کی ہلاکت کے انتقام کی ایک کڑی ہے، حکومت اور سکیورٹی ادارے مزید واقعات کے انتظار میں رہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب رات کے 9 بجے نفری تبدیل ہو رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق نفری 12 گھنٹے کیلئے تعینات ہوتی ہے، صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک نفری تعینات رہتی ہے جبکہ گزشتہ رات دوسری شفٹ ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے