کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 22 ملزمان گرفتار

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ایک خاتون سمیت 22 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

 کراچی پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے اعظم گوٹھ میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ حراست میں لیے ملزمان جرائم کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ بوٹ بیسن میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈالمیا میں دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گھر گھرتلاشی لی اور اس دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑروپے کرپشن سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے