خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، سپہ سالار کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں ، ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر بہاولپور نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔آرمی چیف نے مشرقی سرحدپرکسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں کوسراہا اور کہا کہ امن کی صورت میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈرملتان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے