انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

سعدی ٹاؤن کے قریب واقع ابو ذر غفار سوسائٹی میں انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جسکی تلاش میں اسکے کزن عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی،دونوں کی لاشوں کو تاحال نہیں نکالا جاسکا.

تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے علاقے سعدی ٹاؤن کے قریب ابوذر غفار سوسائٹی میں واٹر بورڈ کی پانی کی لائن پر بنے ٹینک میں تین روز قبل انیس سالہ شیراز ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.

شیراز کی لاش کو تاحال نہیں نکالا جاسکا،اپنے کزن کی تلاش میں عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی،دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام تر کوششیں کیں تاہم دونوں نوجوانوں کی لاش کو تاحال نہیں نکالا جاسکا.

یاد رہےکہ تین روز قبل انیس سالہ شیراز ٹینک میں نہانے کے لیے اترا تھا پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب گیاتھا،ایدھی رضا کاروں کی جانب سے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے.

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے