فلم کہانی 2 میں ودیا بالن کی بیٹی تونیشا کا کردار ادا کرنے والی اس لڑکی نے روپ کیا بدلا کہ نوجوانوں کے دل ہی چھلنی ہو گئے

ودیا بالن کی فلم ’کہانی‘ اور کہانی 2‘ بہترین فلمیں تھیں جنہیں شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔ کہانی 2 میں ودیا بالن کی جگہ ایک اور لڑکی کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا تھا جو کوئی اور نہیں بلکہ ’منی دیوان‘ ہے جس نے فلم میں ودیا بالن کی بیٹی ’تونیشا‘ کا کردار ادا کیا تھا۔منی دیوان کہانی 2 کے علاوہ بار بار دیکھو اور فتور میں بھی نظر آئیں جبکہ کئی معروف ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کر چکی ہیں اور مستقبل میں وہ بالی ووڈ فلم ’کرینہ‘ میں نظر آئیں گی۔ منی دیوان اب بڑی ہو چکی ہیں اور ایسا روپ دھار لیا ہے کہ نوجوان کے دل ہی چھلنی ہو گئے ہیں۔ان کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر کچھ ایسی دھوم مچائی ہے کہ دیکھنے والے ودیا بالن کو ہی بھول گئے ہیں اور انہیں مستقبل کی سپر سٹار قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے