سنجرانی کے دربار پر سب کے جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ چیرمین کے الیکشن میں ساری جماعتوں کے ایک ہی جگہ جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیے۔ نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ بنی گالہ اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی دربار پر جا کر کیوں جھک گئے، کراچی سے آنے والے بھی سنجرانی کے دربار پر جا کر جھک گئے، کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا۔ نواز شریف نے کہا کہ کون سی خاص وجہ تھی کہ سارے وہاں جا کر جھکے ، وہ وجہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔

صحافی نے نواز شریف سے پوچھا کہ سینیٹ چیرمین کے الیکشن کی طرح عام انتخابات کو بھی مینیج کیا گیا تو کیا کریں گے؟۔ نواز شریف نے جواب دیا کہ اب نہ وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات ، دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے، نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

اسلام آباد: اس سے قبل خورشید شاہ کو گزشتہ رات پولی کلینک اسپتال لے جایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے