ہارس ٹریڈنگ کے دو بادشاہ عمران خان اور زرداری صاحب ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے دو بادشاہ عمران خان اور زرداری صاحب ہیں، ایک اینٹ سے اینٹ بجانے والی دوسری ایمپائر کی انگلی پر چلنے والی جماعت سے جواب طلبی ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون واحد پارٹی ہے جس نے سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہیں کی، الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ پر قانون کے تحت تمام اداروں کی مدد حاصل کر سکتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک وزیراعظم کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو صندوق بھرکر شواہد کے آئے تھے اس سےکچھ نہیں نکلا، دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان کی عوام جواب دے گی، جب بھی ادارے کی جانب سے تجاوز ہوگا اس کا ردعمل سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ

حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے